بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ اس نے برطانیہ کے ساتھ تبادلے و تعاون میں اضافہ کے لئے ہمیشہ مثبت اور کھلا رویہ اپنایا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے مجوزہ دورہ چین سے متعلق پوچھا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے لاؤس کے دارالحکومت وین تیان میں لامی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چین اور برطانیہ دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور بڑی عالمی معیشتیں ہیں۔ چین اور برطانیہ کے درمیان تیزی سے مستحکم، باہمی مفید اور دوطرفہ تعلقات دونوں عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے اور یہ دونوں ممالک کو ملکر عالمی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے ، عالمی امن و عالمی ترقی میں کردار ادا کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین ، برطانیہ کے ساتھ ملکر باہمی احترام اور باہمی تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت اور دونوں ممالک و دنیا کو بہتر فوائد پہنچانے کی امید رکھتا ہے۔