اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسہ فریقی ون ڈے سیریز 8 فروری کو شروع ہو گی

سہ فریقی ون ڈے سیریز 8 فروری کو شروع ہو گی

سہ فریقی ون ڈے سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی، اس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی جس کے بعد پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔

سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں نیوزی لینڈ 5 اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!