آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 8 سال بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم دونوں ٹیمیں 2026 میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔
یہ سیریز جنوبی افریقا میں شیڈول 2027 ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔
اس سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔
یہ سیریز ہرارے یا ممکنہ طور پر بلاوایو میں کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم آخری مرتبہ 2018 میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے زمبابوے گئی تھی جس میں پاکستان ٹیم بھی شامل تھی۔
آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک صرف تین ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو اکتوبر 2003 میں کھیلے گئے جبکہ ایک 1999 میں کھیلا گیا تھا۔




