سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ توہین عدالت کی درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔
