اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانسچ کو مسخ کرنا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے،...

سچ کو مسخ کرنا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاو سے گریز کیا جائے، باہمی شفافیت، ترقی اور انصاف کی بنیاد باخبر معاشرہ ہے، تمام ادارے معلومات تک رسائی کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔

معلومات تک رسائی کے عالمی دن اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاو شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، جو قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔

صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور کہا کہ بروقت اور درست معلومات تک رسائی شہریوں کو بااختیار بناتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!