واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے بیروت حملے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے مشرقی وسطی میں امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے بیروت حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو بیروت حملے کا علم تھا نہ ہی اس میں ہماری کوئی شراکت تھی۔
امریکی صدر نے بیروت حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فورسز کی پوزیشنز کا جائزہ لیا جائے،انہیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ،تیار رکھا جائے اور امریکی فوج اور امریکی مقاصد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔امریکی صدر نے خطے میں امریکی سفارتخانوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ جتنا اور جیسا مناسب سمجھیں حفاظتی اقدامات کریں
