جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرٹینمنٹایس سی او کھیلوں اور سیاحت کے شعبوں میں بیلاروس-چین تعاون کو...

ایس سی او کھیلوں اور سیاحت کے شعبوں میں بیلاروس-چین تعاون کو فروغ دے رہی ہے، بیلاروسی وزیر

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں خواتین روایتی لباس زیب تن کئے بیلاروس کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم کے سامنے گروپ فوٹو کے لئے پوز دے رہی ہیں۔ یہ سٹیڈیم چین کے تعاون سے تعمیر ہونے والا ایک نمایاں منصوبہ ہے۔(شِنہوا)

منسک(شِنہوا)بیلاروس کے وزیر کھیل و سیاحت سرگئی کووالچک نے کہاہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے بیلاروس اور چین کے درمیان کھیلوں اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو نئی تحریک دی ہے۔

2024 میں بیلاروس ایس سی او کا 10واں رکن ملک بنا۔ کووالچک نے شِنہوا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس شمولیت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ بیلاروس ایس سی او کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے اور اس کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کھیلوں کو اقوام اور ثقافتوں کے درمیان رابطے کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے اندر جو گرمجوش اور دوستانہ ماحول پیدا ہوا ہے وہ دنیا میں ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

کووالچک نے بیلاروس میں کھیلوں کے جدید مراکز کی تعمیر میں امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے تعاون سے بیلاروس کا عالمی معیار کا سوئمنگ پول اور نیشنل فٹبال سٹیڈیم اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتے ہیں اور اب بڑے مقابلوں کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی معیار کی سہولیات بیلاروسی کھلاڑیوں کو تربیت اور مقابلوں کے لئے بہترین حالات فراہم کرتی ہیں جس سے ملک کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!