چمن: چمن کے علاقے روغانی میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کے نتیجے میں پولیو ایریا انچارج جاں بحق ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کے مطابق ٹیم کے ہمراہ خواتین ورکرز حملے میں محفوظ رہیں۔
مسلح دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
