بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلچین امریکہ کے ساتھ مستحکم اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خواہش مند...

چین امریکہ کے ساتھ مستحکم اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے، وزارت تجارت

چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید اصولوں پر مبنی مستحکم، مثبت اور پائیدار اقتصادی و تجارتی تعلقات میں پیشرفت کے لئے تیار ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید اصولوں پر مبنی مستحکم، مثبت اور پائیدار اقتصادی و تجارتی تعلقات میں پیشرفت کے لئے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

چینی درآمدات پر عائد ٹیکس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یکم فروی سے ممکنہ 10 فیصد اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت تجارت کے ترجمان ہی یادونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیکس کا نفاذ نہ تو چین یا امریکہ اور نہ ہی باقی دنیا کے لئے مفید ہے۔

ٹک ٹاک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کاروباری اداروں کے جائز حقوق ، مفادات کا احترام اور تحفظ کیا ہے اور ایسے اقدامات کی مخالفت کی ہے جو مارکیٹ معیشت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہوں اور جس سے کاروباری اداروں کے جائز مفادات کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کاروباری اداروں اور عوام کی آواز کو زیادہ سے زیادہ سنے گا اور چینی کاروباری اداروں سمیت تمام ممالک کے اداروں کو منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول مہیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق مزید اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!