جمعرات, اگست 28, 2025
انٹرٹینمنٹٹریوس کیلسی کاٹیلر سوئفٹ کو منگنی پرتقریبا 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر...

ٹریوس کیلسی کاٹیلر سوئفٹ کو منگنی پرتقریبا 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انگوٹھی کا تحفہ

واشنگٹن: فٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی نے اپنی مگیتر امریکا کی نامور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو تقریبا 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی انگوٹھی پہنائی۔

ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کے لیے خصوصی ڈائمنڈ کی رنگ ڈیزائن کروائی۔ یہ انگوٹھی گول اولڈ مائن ڈائمنڈ پر مشتمل ہے، جو پیلے سونے میں بیزل سیٹ کی گئی ہے۔

انگوٹھی کا ڈیزائن کیلسی نے آرٹیفیکس فائن جیولری کی کنڈرڈ لوبیک کے ساتھ مل کر تیار کیا، یہ جیولری برانڈ اپنے لگژری ڈیزائنز کے لیے جانا جاتا ہے جن کی قیمت 33 ہزار 600 ڈالر تک ہوتی ہے۔ اولڈ مائن کٹ ڈائمنڈز کی خاص پہچان اس کے گول کونے اور چوڑے پہلو ہیں، جب کہ ہر ڈائمنڈ منفرد ہوتا ہے۔

جیولری کمپنی کے مطابق یہ ڈائمنڈز مربع شکل کے ہوتے ہیں، ان میں 58 پہلو شامل ہوتے ہیں اور انہیں ان کی چھوٹی ٹیبل، بڑی کولٹ اور اونچے کران سے پہچانا جاتا ہے۔

سوئفٹ کو جس انگوٹھی سے پروپوز کیا گیا وہ تقریبا آٹھ کیرٹ کی شاندار اینٹیک کشن کٹ ڈائمنڈ ہے، جس کا رنگ ایف اور کلیریٹی وی ایس ون ہے۔ اس انگوٹھی کی قیمت تقریبا 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر لگائی جا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!