جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی علاقائی گاؤں میں منفرد ڈونگ ثقافت کی تعریف

چینی صدر کی علاقائی گاؤں میں منفرد ڈونگ ثقافت کی تعریف

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے چھیان ڈونگ نان میاؤ اور ڈونگ خود مختار پریفیکچر کے علاقے کائی لی کے قصبے ژو شی میں منعقدہ گان نانگ شیانگ تہوار میں میاؤ برادری کی لڑکیاں رقص پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں ڈونگ علاقائی گاؤں کا دورہ کیا اور اس برادری کی منفرد ثقافت کو "انتہائی روایتی اور نمایاں خوبصورت ” قرار دیا۔

شی جن پھنگ نے لی پھنگ کاؤنٹی کے ژاؤشنگ ڈونگ گاؤں میں ڈونگ برادری کے عظیم الشان گانے کا مظاہرہ دیکھا، جو یونیسکو کی غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل لوک کورس کی ایک شکل ہے۔

انہوں نے گاؤں کی خصوصیات کا بھی جائزہ لیا، ڈونگ ثقافتی نمائشی مرکز کا دورہ کیا اور بنائی، رنگائی اور کڑھائی پر مشتمل خصوصی صنعت کا معائنہ کیا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ستونوں پربنے گھروں، قدیم دیہات، غیر معمولی ثقافتی ورثے کے آلات، ڈونگ لوگوں کا عظیم الشان گانا اور باٹک دستکاری اس علاقائی ثقافت کی منفرد کشش کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی اور حکومت کی حمایت سے دیہاتی بہتر زندگی بسر کریں گے، وہ دیہی احیاء کو مزید آگے بڑھائیں گے اور یہ چینی جدیدیت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!