اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبہتر معاشی صورتحال، موڈیز نے پاکستانی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

بہتر معاشی صورتحال، موڈیز نے پاکستانی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

اسلام آباد: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بہتر معاشی صورتحال کے باعث پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔تفصیلات کے مطابق موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی و غیرملکی کرنسی قرضوں کیلئے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کردی ہے جبکہ پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر جون 2023ء سے تقریباً دگنا ہو چکے ہیں،پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی  اور لیکویڈیٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کے اسباب ہیں۔

موڈیز کے مطابق 12 جولائی 2024ء کو آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد آئندہ دو سے تین سال میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے فنانسنگ کے ذرائع زیادہ پر اعتماد ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!