اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپائیدارعالمی ٹرانسپورٹ فورم 2024 بیجنگ میں منعقد ہو گا

پائیدارعالمی ٹرانسپورٹ فورم 2024 بیجنگ میں منعقد ہو گا

بیجنگ: پائیدارعالمی ٹرانسپورٹ فورم 2024 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 25 اور 26 ستمبرکومنعقد ہوگا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے بدھ کو بتایاگیا کہ "پائیدار ٹرانسپورٹ: لاجسٹکس کنیکٹنگ دی ورلڈ” کے عنوان سے ہونے والے اس فورم کا  مقصد عالمی تعاون  اور ایک محفوظ، آسان، موثر، ماحول دوست،  جامع اور لچکدار ٹرانسپورٹ سسٹم کو فروغ دینا ہے۔

فورم کے دوران شرکاء سے مشترکہ طور پرعملی لحاظ سے قابل عمل فیصلوں کی توقع ہے جس میں پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ایجنڈا2030 پر عملدرآمد  اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

فورم میں پائیدارٹرانسپورٹ میں چین کی تازہ ترین کامیابیوں کو پیش کرنے کے لیے خود مختار ڈرائیونگ وسمارٹ لاجسٹکس،دیہی سڑکیں اورشہری ودیہی لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور ریل ٹرانزٹ کے متعدد تکنیکی دورے کرائے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!