بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچین نے شین ژو ۔18 مشن کے خلابازوں کو تمغوں سے نواز...

چین نے شین ژو ۔18 مشن کے خلابازوں کو تمغوں سے نواز دیا

شین ژو 18 کے خلاباز یی گوانگ فو خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شین ژو۔18 مشن کے عملے کے 3 ارکان یی گوانگ فو، لی کانگ اور لی گوانگسو کو چین کی خلائی کوششوں میں ان کی خدمات پر تمغے عطا کئے گئے ہیں۔

یی کو سیکنڈ کلاس ایرو اسپیس اچیومنٹ میڈل جبکہ لی کانگ اور لی گوانگسو کو تھرڈ کلاس ایرو اسپیس اچیومنٹ میڈلز اور "بہادر خلاباز ” کے اعزازی خطاب سے  نوازا گیا۔

یی ایک تجربہ کار خلاباز ہیں جنہیں 2022 میں "بہادر خلاباز” کا اعزازی خطاب دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے کیا ہے۔

چین نے 25 اپریل 2024 کو شین ژو ۔18 عملہ بردار خلائی جہاز لانچ کیا تھا۔ عملے کے سربراہ یی کا چین کے خلائی اسٹیشن کا یہ دوسرا سفر تھا جس میں انہوں نے تقریباً 6 ماہ قیام کیا۔ اس سے قبل وہ شین ژو۔13 مشن کے دوران 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر موجود رہے تھے،اس سے وہ ایک برس سے زائد عرصہ مدار میں گزار نے والے ملک کے پہلے خلاباز بن گئے۔

شین ژو ۔18 کے خلابازوں لی کانگ اور لی گوانگسو دونوں کا پہلا خلائی پرواز مشن تھا۔ عملے کے کم عمر ترین رکن لی کانگ نے تمام سونپے جانے والے امور بخوبی انجام دیئے جبکہ لی گوانگسو نے اپنی پہلی خلائی چہل قدمی میں خلائی اسٹیشن پر خلائی ملبے سے تحفظ کا پہلا آلہ کامیابی سے نصب کیا۔

شین ژو ۔18 مشن کے دوران تینوں خلابازوں نے خلائی اسٹیشن سے باہر 2 سرگرمیاں انجام دیں اور تقریباً 100 خلائی سائنس کے تجربات اور مدار میں ایپلی کیشن پے لوڈ آزمائش / تجربات کئے۔

یہ تینوں خلاباز مدار میں ریکارڈ 192 دن گزارنے کے بعد 4 نومبر 2024 کو زمین پر واپس اترے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!