اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ ڈاشنگ ہوائی اڈے نے بزنس ہوا بازی کو وسعت دے دی

بیجنگ ڈاشنگ ہوائی اڈے نے بزنس ہوا بازی کو وسعت دے دی

بیجنگ: بیجنگ کے ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فکسڈ بیس آپریٹر (ایف بی او) کے بین الاقوامی مسافروں کے چینل کو کھولنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے مسافر طیاروں (بزنس جیٹ)کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہالنگ (ایم آراو) کی سہولت نےکام شروع کردیا ہے۔

کیپٹل ایئرپورٹس ہولڈنگز کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر جیا جیان چھنگ نے  بتایا کہ بزنس ایوی ایشن  فضائی نقل و حمل کا ایک اہم حصہ ہے، اوراس  تازہ ترین اقدام  سے ڈاشنگ  ہوائی اڈے پر بزنس ہوا بازی کی ترقی کو کافی زیادہ فروغ ملے گا۔

ایف بی او مسافر ہوائی جہازوں کے لیے  ایندھن بھرنے، دیکھ بھال اور ہینگر کی سہولیات سمیت وسیع خدمات پیش کرتا ہے۔

دن میں 24 گھنٹے کھلا رہنے کے ساتھ فکسڈ بیس آپریٹر دنیا بھر کے بزنس کلاس کے مسافروں اور وی آئی پیز کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات پیش کرے گا۔

ڈاشنگ  ہوائی اڈہ فکسڈ بیس آپریٹرسے  بین الاقوامی پروازوں، ہنگامی طبی خدمات، ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال، سیاحت اور کم اونچائی والے بزنس کوفروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!