پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی جانب سےبنگلہ دیش میں طیارہ حادثے کے...

چینی طبی ٹیم کی جانب سےبنگلہ دیش میں طیارہ حادثے کے زخمیوں کا علاج جاری

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں طیارہ حادثے کے مقام پر امدادی کارکن کام میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا)ووہان تھرڈ ہسپتال کی چینی میڈیکل ٹیم نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 21 جولائی کو پیش آنے والے طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف برنز اینڈ پلاسٹک سرجری میں علاج جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹروں اور نرسوں نے بنگلہ دیشی ڈاکٹروں کو زخموں کے انفیکشن سے بچاؤ اور زخمیوں کی معمول کی دیکھ بھال کے طریقوں کے بارے میں مشورے دیئے، مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا، آپریشن کئے، زخموں کو صاف کرنے، پٹیاں بدلنے اور شریانوں کے پنکچر میں مدد کی۔

میڈیکل ٹیم نے بنگلہ دیشی ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سنگاپور اور بھارت کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ بھی مشاورت کی۔

چینی میڈیکل ٹیم کے سربراہ لیو شوہوا نے کہا کہ وہ زخمیوں کے علاج میں بنگلہ دیش کی حمایت اور مدد کی خاطر ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

چین کی ہنگامی طبی امداد کی بنگلہ دیش کو حوالگی کی تقریب بھی یہاں منعقد ہوئی۔ بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین اور بنگلہ دیش کی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے سیکرٹری محمد سعید الرحمان کے ساتھ دیگر حکام اور ڈاکٹروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

طبی سامان میں 2 ہزار سے زائد ضروری ادویات اور جراحی کے آلات شامل تھے جو یون نان صوبے کے دفتر امور خارجہ اور چین کے ووہان تھرڈ ہسپتال نے فراہم کئے تھے۔

سعید الرحمان نے اپنی طرف سے فوری طور پر انتہائی ضروری طبی سامان فراہم کرنے اور زخمیوں کے علاج میں مدد کے لئے ایک میڈیکل ٹیم بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!