اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک، پنجاب حکومت سانحہ سوات پر سیاست چمکا...

قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک، پنجاب حکومت سانحہ سوات پر سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے تاہم پنجاب حکومت سانحے پر سیاست چمکا رہی ہے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر عوام کیلئے وقف کیا گیا ہے جس جگہ پر کوتاہی ہوئی وہاں وزیراعلی خیبرپختوانے کارروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 75افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں،پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!