منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینکراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد...

کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد گرفتار، فنڈنگ کی رقم برآمد

کراچی: سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے اینٹی ٹیررازم فنانسنگ یونٹ نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے دو دہشت گردوں ابوذر اور یعقوب مسعود کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے ہے اور وہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے اور ان کیلئے فنڈز جمع کرتے تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کیلئے کراچی واپس آئے تھے، گرفتار ملزمان سے فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں