اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجرمن ادارے چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہش مند ہیں،رپورٹ

جرمن ادارے چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہش مند ہیں،رپورٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین-جرمنی (چین-یورپ) چھپے چیمپئنز فورم 2025 کی افتتاحی تقریب میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں چین-جرمنی صنعتی تعاون و ترقی کے لئے 3 روزہ فورم کے اختتام پر جاری رپورٹ کےمطابق سروے شدہ نصف سے زیادہ جرمن کاروباری ادارے اگلے 2سال میں چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چائنہ-جرمنی چھپے چیمپئنز اوپن کوآپریشن رپورٹ 2025 کے عنوان سے یہ دستاویز چین-جرمنی (چائنہ-یورپ) چھپے چیمپئنز فورم 2025 کے دوران جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  جرمن اور یورپی چھپے چیمپئنزکے پاس اب بھی چینی مارکیٹ میں موجودہ ترقی کی صلاحیت سے دو گنا سے بھی زیادہ گنجائش موجود ہے۔

یہ رپورٹ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے بین الاقوامی تعاون مرکز (آئی سی سی) اور ڈی ای زیڈ جرمن یورپی سنٹر فار ایس ایم ای کوآپریشن ان چائنہ نے مشترکہ طور پر جاری کی۔ اس فورم میں چین اور بیرون ملک سے 600 سے زائد شرکاء نے حصہ لیاجن میں بین الاقوامی شرکاء کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت تقریباً دو گنا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ چھپے چیمپئنز سے مراد وہ انتہائی کامیاب لیکن کم معروف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) ہیں جو اپنی مخصوص صنعتوں میں مارکیٹ کے حصے کے اعتبار سے عالمی رہنما ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!