اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشمال مشرقی چین کی بندرگاہ نے 5 سال بعد بین الاقوامی کروز...

شمال مشرقی چین کی بندرگاہ نے 5 سال بعد بین الاقوامی کروز جہازوں کی روانگی دوبارہ شروع کردی

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کی ایک بندرگاہ پر کروز جہاز اڈورا میڈیٹیرینیا لنگر انداز ہے۔ (شِنہوا)

دالیان(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی بندرگاہی شہر دالیان سے عالمی کروز جہاز اڈورا میڈیٹیرینیا روانہ ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی بندرگاہ سے 5 برس کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کروز جہازوں کی روانگی کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

یہ کروز جہاز منگل کی شام 2 ہزار 618 مسافروں کو لے کر دالیان بندرگاہ کے عالمی کروز مرکز سے روانہ ہوا تھا۔ اس کے جاری سفر میں جاپان میں فوکواوکا اور ساسیبو کے ساتھ ساتھ جمہوریہ کوریا میں جے جو جیسے مشہور مقامات شامل ہیں۔

اڈورا میڈیٹیرینیا کی طوالت 292 میٹر اور مجموعی وزن 86 ہزار ٹن ہے۔ اس میں مسافروں کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 2 ہزار 680 ہے جو ایک ہزار 57 کیبن اور سوئٹس پر مشتمل ہے۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق یہ جہاز مئی، جون اور ستمبر کے عروج کے سیزن میں اپنی مقامی بندرگاہ دالیان سے مجموعی طور پر 5  بین الاقوامی سفری مہمات پر روانہ ہوگا۔  اڈورا کروز میں کاروباری ترقی کے ڈائریکٹر گو جیا کے مطابق ہر سفر 5 دن اور 4 راتوں پر مشتمل ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!