پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلچین۔جنوبی افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم،چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کے...

چین۔جنوبی افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم،چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کے روڈ شو کا انعقاد

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں چینی سفارتکار لی ژی گانگ چینی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جوہانسبرگ(شِنہوا)چین۔جنوبی افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم اور تیسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو پروموشن کانفرنس جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ(سی سی پی آئی ٹی) کے زیر اہتمام تقریب میں 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ شرکاء میں جنوبی افریقہ میں چینی سفارتخانے کے منسٹر لی ژی گانگ،جنوبی افریقہ کے صوبے گاؤتینگ کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن جیکب مامابولو اور دونوں ممالک کی کاروباری تنظیموں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

سی سی پی آئی ٹی کے چیئرمین رین ہونگ بن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کونسل طویل عرصے سے چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

ہونگ بن نے دنوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور دو طرفہ معاشی و تجارتی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے جنوبی افریقی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

رین نے صنعتی اور ترسیلی ذرائع کے درمیان دو طرفہ تعاون گہرا کرنے کی غرض سے تیسری چین بین الاقوامی سپلائی چین نمائش میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کی تاجر برادری کا پرخلوص خیر مقدم کیا۔

جنوبی افریقہ کے سیاسی اور تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے وسیع مواقع اجاگر کئے۔انہوں نے سپلائی چین نمائش میں بھرپور شرکت کرنے اور باہمی فائدہ مند نتائج کے لئے چین کے ساتھ ڈیجیٹل بنیادی سہولیات کی تعمیر،ماحول دوست معیشت،جامع مالیات،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

تیسری چین بین الاقوامی سپلائی چین نمائش16 سے 20 جولائی تک بیجنگ میں ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!