جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین توانائی کے شعبے میں نجی معیشت کو فروغ دے گا

چین توانائی کے شعبے میں نجی معیشت کو فروغ دے گا

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختارعلاقے کے شہر ووژونگ کی تونگ شن کاؤنٹی کے صنعتی پارک میں ایک کارکن شمسی توانائی کے پینل پر کام کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے توانائی کے شعبے میں نجی معیشت کی ترقی کو تیز کرنے اور نجی اداروں کی صنعتی ماحول دوست ، کم کاربن منتقلی کو آگے بڑھانے میں زیادہ کردار ادا کرنے میں رہنمائی کے لئے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

 قومی توانائی انتظامیہ کے پیرکے روزجاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق ان اقدامات میں نجی اداروں کو پن بجلی کی سہولیات، تیل و گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز جیسے توانائی کے بنیادی سہولیات  کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعمیر میں تعاون شامل ہے ۔ اس کے علاوہ نئے توانائی کا  ذخیرہ، ورچوئل پاور پلانٹس، چارجنگ سہولیات  اور اسمارٹ مائیکرو گرڈز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سےمتعلق اقدامات بھی اس کا حصہ ہے۔

مراسلے کے مطابق نجی اداروں کو توانائی کے شعبے کی بڑی ٹیکنالوجی اختراع میں فعال طریقے سے حصہ لینے اور اپنی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

انہیں ڈیجیٹلائزیشن اور اسمارٹ اپ گریڈ کو تیز کرنے، قابل تجدید توانائی کی سہولیات میں ٹیکنالوجی  اختراع کے فروغ  اور وسائل کا استعمال  بہتر بنانے کے لئے  جدید ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈلز تیار کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!