اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلپاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھیں، دونوں ممالک سے...

پاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھیں، دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں، امریکا

امریکی وزاررت خارجہ نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت پر مسئلے کے ذمہ دارانہ حل کے لیے کام کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ ایک ہر وقت بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور تمام فریقین پر مسئلے کے ذمہ دارانہ حل کے لیے کام کرنے کے لیے زور دیتا ہے۔

اس سے قبل پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنے پہلے تبصرے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو ایک پرانا تنازع قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا حوالہ دیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!