اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان...

غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان شہید

اسرائیلی فوج غزہ سے متصل جنوبی اسرائیلی سرحد پر تعینات ہے۔(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا) اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی حصے میں فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے القانوع کو ’’حماس کا اہم محرک‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پر میڈیا پلیٹ فارمز کو پروپیگنڈا، نفسیاتی دہشت گردی اور غزہ اور اس سے باہر حماس کی سرگرمیوں کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلانے کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

اس سے قبل حماس نے کہا کہ القانوع غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اپنے خیمے پر ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہوئے۔ حماس کے زیر انتظام الاقصیٰ ٹیلی ویژن نےصحت کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

حماس نے عزم ظاہر کیا کہ اس کے ترجمان کی شہادت سے اس کی مزاحمتی کوششیں مزید مستحکم ہوں گی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد 18 مارچ کو اسرائیلی فضائی حملوں کا دوبارہ آغاز ہواہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!