اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید 2 کیسز

پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید 2 کیسز

پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔

لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ یہ سندھ سے تیسرا اور رواں سال پنجاب سے پہلا پولیو کیس ہے جس کے بعد 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 2025 میں سندھ کے اضلاع بدین اور لاڑکانہ اور خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تین کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ، 22 کا خیبر پختونخوا اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!