جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستانوفاقی آئینی عدالت، سائلین، وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

وفاقی آئینی عدالت، سائلین، وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔

یہ اہم قدم شفافیت اور سہولت بڑھانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہوگی، عدالتی کارروائیوں سے متعلق معلومات بروقت موبائل پر دستیاب ہونگی۔

ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں میں غیر ضروری غیر حاضری میں کمی متوقع ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اور نئے تمام مقدمات کیلئے ایس ایم ایس سہولت دستیاب ہوگی، وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!