اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی میں روایات،سفر وتفریح اور خریداری کے سلسلے کے ساتھ بہار تہوار...

چینی میں روایات،سفر وتفریح اور خریداری کے سلسلے کے ساتھ بہار تہوار کا جشن

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہوژو کے ایسٹ ریلوے سٹیشن پر مسافرٹرین مین سوار ہونے سے قبل اپنے ٹکٹ کی خودکار طریقے سے چیکنگ کرارہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں طویل تعطیلات کے دوران روایتی میلوں، خریداری اور سفری عروج میں سانپ سال کا بہار تہوار شروع ہونے والا ہے۔یہ یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت کے بعد پہلا سانپ سال ہے۔

دنیا بھر میں موجود چینی شہریوں کے لئے بہار تہوار خاندانی میل جول،جشن کی روایات،چھٹیوں کی شاپنگ اور متنوع ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا وقت ہے۔اس سال بہار تہوار 29 جنوری کو شروع ہوگا جس میں لاکھوں افراد اپنے خاندانوں سے ملنے کے لئے سفر کریں گے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی ہے۔

آج کل ہونے والی تقریبات میں روایتی اور جدید دونوں عناصر نمایاں ہوتے ہیں۔اس میں مندر کے میلوں،لالٹین کی نمائشوں،شیر کے رقص اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے بازاروں سے لے کر گاؤں میں ہونے والے میلے،لائٹ اور ڈرون شو،میوزیم کی نمائشیں اور اندرون و بیرون ملک سفر شامل ہے۔

اس سال یونیسکو کے اعزاز،کھپت کے فروغ کی پالیسیوں اور 7 روزہ روایتی چھٹیوں میں ایک اضافی دن سے تہوار کی خوشی اور سرگرمیوں کو مزید فروغ ملا ہے۔

وزارت تجارت کے عہدیدار لی گینگ نے بتایا کہ تہوار کے لئے وزارت کے شروع کئے گئے ایک ماہ طویل آن لائن شاپنگ ایونٹ میں غیر مادی ثقافتی ورثوں کے حامل نئے چینی طرز کے زیورات اور سامان کی فروخت میں 52.6 فیصد اور 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اضافی چھٹی سے سفری صنعت کو فروغ ملا ہے۔سرکردہ آن لائن سفری ایجنسی فلگی کے مطابق شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو، ہانگ ژو اور چھنگ دو جیسے سیاحتی شہرچھٹیاں گزارنے والے افراد کی بڑی تعداد کو راغب کر رہے ہیں۔چھوٹے شہروں میں بھی سیاحوں کی زیادہ تعداد آ رہی ہے جو تقریبات کو مقامی ذائقوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!