اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجیانگ ژو:غیر ملکی سیاحوں کا سونگ خاندان کے دور کی ثقافت کو...

جیانگ ژو:غیر ملکی سیاحوں کا سونگ خاندان کے دور کی ثقافت کو جاننے کے لئے مطالعاتی دورہ

ہیڈلائن:

جیانگ سو:غیر ملکی سیاحوں کا سونگ خاندان کے دور کی ثقافت  کو جاننے کے لئے مطالعاتی دورہ

جھلکیاں:

چین کےچھانگ سو آرٹ میوزیم میں سونگ خاندان(1279۔960) کے طرز زندگی کےمختلف پہلووں پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔سونگ خاندان کے روایتی ملبوسات زیب تن کئےسیاحوں نے خوشبو کی قدر دانی، چائے چکھنے اور دیگر سرگرمیوں کا تجربہ  کیا۔ تفصیل وڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ نمائش کے مختلف مناظر

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): میشل، برازیلی سیاح

3۔ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): فرنینڈو ٹوریس، برازیلی سیاح

4۔ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): ریچل، معلمہ،چھانگ ژو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

تفصیلی خبر:

چین کےمشرقی صوبے جیانگ ژو کے چھانگ ژو آرٹ میوزیم میں سونگ خاندان(1279۔960) کے طرز زندگی کےمختلف پہلووں پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔13 ممالک اورخطوں کےغیر ملکی باشندوں کے ایک گروپ نےچینی ثقافت کا مطالعہ کرنےجمعہ کے روز میوزیم کا دورہ کیا۔اس موقع پرسونگ خاندان کے روایتی ملبوسات زیب تن کئےسیاحوں نے خوشبو کی قدر دانی، چائے چکھنے اور دیگر سرگرمیوں کا تجربہ  کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): میشل، برازیلی سیاح

"مجھے کپڑے بہت پسند ہیں۔ میرے لئےیہ ایک عظیم دنیا ہے، کیونکہ مجھے اپنے فن اور طرز زندگی کے لئےحوصلہ افزائی ملتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): فرننڈو ٹوریس، برازیلی سیاح

’’ہمارا یہ چین کا پہلا سفر ہے اور یہاں آ کر ہم بہت خوش ہیں۔ہمارےلئے یہ ایک نئی دنیا ہے۔ چینی لوگوں کے دوستانہ لگاؤ سےہم بہت خو ش ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): ریچل، معلمہ،چھانگ ژو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

"میرےخیال میں خوشبو لگانے والا تجربہ بہت دلچسپ تھا۔ میرے ملک میں لوگ شاید پرفیوم استعمال کرتے ہیں لیکن ہم خوشبو کی اہمیت سے ناواقف ہیں۔میرے خیال میں ہمارے لئے شاید یہ زیادہ اہم نہیں۔دیکھیں سونگ خاندان نے کتنی احتیاط سےخوبصورت خوشبو تیار کی ہے۔ یہ بہت خاص ہے۔یہاں بہت ساری دکانیں ہیں جہاں سے آپ یہ لباس خرید یا پہن سکتے ہیں۔ میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سے نوجوان اس کا تجربہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔سفر کے دوران میں بہت ساری ہانفو(روایتی چینی لباس)اور اس جیسی دیگر چیزیں دیکھتی ہوں۔میں ایک معلمہ ہوں، میرے سارے شاگرد چینی ہیں، چینی ثقافت  کو سمجھتے ہوئے میں اپنے شاگردوں سے بہتر انداز میں جڑ سکتی ہوں۔ میرے خیال میں یہ بہت اعلیٰ ہے۔‘‘

چھانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!