منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینبراڈ پیک مہم جوئی، زخمی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

براڈ پیک مہم جوئی، زخمی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

اسلام آباد: براڈ پیک مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق براڈ پیک مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں براڈ پیک پر مہم جوئی کے دوران ان کے سر پر گہری چوٹ آئی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری کے مطابق انہیں 5700 کی بلندی پر حادثہ پیش آیا، پاک فوج نے 4 مقامی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیلئے بیس کیمپ پہنچایا تھاجو مراد کے جسد خاکی کو بیس کیمپ تک لانے میں مصروف ہیں۔

مراد سد پارہ نے رواں سال کے ٹو میں 8200 میٹر کی بلندی سے حسن شگری کی لاش کو ریسکیو کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا، اس کے علاوہ بھی وہ کئی منفرد ریکارڈز کے حامل تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں