ہیڈ لائن:
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ریلوے لائن کا ٹریفک کے لئے باضابطہ آغاز
جھلکیاں:
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ریلوے لائن باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ۔اس طرح دارالحکومت ڈھاکہ اور جنوب مغربی شہر جیشور کے درمیان سفر کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 3 گھنٹے رہ گیا ہے۔تقریباً 170 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی اس ریلوے لائن کے لئےچین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے فنڈ فراہم کیا تھا ۔آئیے اس کی تفصیل جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ڈھاکہ اسٹیشن پر پہنچنے والی ٹرین کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (بنگالی): سومی اختر، مسافر
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (بنگالی): شمیم آرا تانیہ، مسافر
4۔ پدما برج ریل لنک منصوبے کے مختلف مناظر
5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (بنگالی): اشتیاق احمد، ٹرین کنڈکٹر
6۔ ڈھاکہ اسٹیشن کے مختلف مناظر
7۔ پدما برج ریل لنک منصوبے کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
بنگلہ دیش کے سب سے بڑے ریلوے پدما برج ریل لنک پراجیکٹ (پی بی آر ایل پی) کو باقاعدہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔پی بی آر ایل پی، کو چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ (سی آر ای سی) نے تعمیر کیا ہے اس کے لئے فنڈ چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے فراہم کیا تھا۔ یہ ریلوے لائن جسے مقامی طور پر ’’ڈریم روڈ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، تقریباً 170 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ اور جنوب مغربی شہر جیشور کے درمیان سفر کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 3 گھنٹے رہ جائے گا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (بنگالی): سومی اختر، آ مسافر
’’میں پدما برج کے ذریعے جہان آباد ایکسپریس (ڈھاکا-کھلنا روٹ) پر پہلی بار سفر کرنے پر بہت خوش ہوں۔ اب یہ سفر پہلے کی نسبت بہت کم وقت لیتا ہے۔ پہلے یہ سفر کافی طویل ہوتا تھا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (بنگالی): شمیم آرا تانیہ، مسافر
’’جیشور اور کھلنا، کے رہائشیوں کی طویل عرصے سے یہ خواہش تھی کہ ان کے سفر کی طوالت کم ہو جائے۔ پدما برج کے بننے کے بعد سے میں اس ٹرین کا بے تابی سے انتظار کر رہی تھی۔ آج ہمارا یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔ جیسے جیسے مواصلات کا نظام بہتر ہوتا ہے ملک میں ترقی کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ اس لحاظ سے مجھے یقین ہے کہ یہ ایک بڑا سنگ میل ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (بنگالی): اشتیاق احمد، ٹرین کا کنڈکٹر
’’ یہ احساس الفاظ سے بہت بالاتر ہے۔ یہ ایسا خوبصورت احساس ہے جسے بیان میں نہیں لایا جا سکتا۔ بنگلہ دیش میں ریلوے خوبصورتی سے ترقی کر رہا ہے۔ چین کے تعاون سے ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔‘‘
ریلوے لنک کی تعمیر جولائی 2018 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ ریلوے لائن پدما برج سے گزرتی ہے جو بنگلہ دیش میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا برج ہے۔پدما برج کو چائنہ ریلوے میجر برج انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کیا تھا۔ برج کو جون 2022 میں عوام کے لئے کھولا گیا تھا۔
ڈھاکہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link