بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینآئی ایم ایف کا ہانگ کانگ کے مالیاتی نظام میں لچک کا...

آئی ایم ایف کا ہانگ کانگ کے مالیاتی نظام میں لچک کا اعتراف

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں نئے سال کی خوشی میں وکٹوریہ بندرگاہ پر آتشبازی کی جارہی ہے- (شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کا مالیاتی نظام مستحکم ہے اور اسے مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک، وافر پالیسی بفرز اور مربوط شرح تبادلہ نظام کے  بلارکاوٹ کام کرنے کی معاونت حاصل ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک سٹاف ٹیم نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے ساتھ 2024 کے آرٹیکل 4 مشاورت کے لئے اپنے اختتامی بیان میں ہانگ کانگ کی عالمی مالیاتی مرکز کی حیثیت کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق آئی ایم ایف عملہ نے کہا ہے کہ  اگرچہ ہانگ کانگ کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کی معیشت بتدریج بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔  ہانگ کانگ کی حقیقی مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو  2024 اور 2025 دونوں میں 2.7 فیصد رہنے توقع ہے۔

آئی ایم ایف عملے کا کہنا ہے کہ حکام کا زیادہ بتدریج مالی استحکام کا منصوبہ مناسب ہے کیونکہ اس سے معاشی بحالی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ مستقبل میں مالی خسارہ مزید کم ہونےکا امکان ہے جس میں نئے ٹیکس اقدامات، اخراجات میں کمی اور وبائی امراض سے متعلق امداد کا خاتمہ شامل ہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری مالیات پال چھن کا کہنا ہے کہ آمدہ چند سالوں میں مالیاتی توازن بحال کرنے کے لئے ہانگ کانگ اخراجات میں اضافے کا انتظام کرتے ہوئے آمدنی کے نئے ذرائع کا تعین کرےگا۔

ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایڈی یوئے کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی انتہائی کھلی معیشت کے ساتھ ساتھ اس کی بڑی اور عالمی سطح پر منسلک مالیاتی خدمات کی صنعت کو دیکھتے ہوئے مربوط شرح تبادلہ نظام ہانگ کانگ کے لئے سب سے مناسب سہولت ہے۔

یوئے نے کہا کہ ہم ایک عالمی مالیاتی مرکز کی حیثیت سے ہانگ کانگ کی حیثیت کو بڑھاتے ہوئے محتاط رہ کر مالی استحکام کا تحفظ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!