اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل2025 میں فوجی کارروائی کے تمام مقاصد کا حصول روس کی اولین...

2025 میں فوجی کارروائی کے تمام مقاصد کا حصول روس کی اولین ترجیح ہے،روسی صدر

روسی صدر ولادیمیرپوتن ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس کررہے ہیں- (شِنہوا)

سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہا کہ اولین ترجیح کے طور پر روس 2025 میں یوکرین میں اپنی خصوصی فوجی کارروائی کے تمام اہداف حاصل کرتا رہے گا۔

پوتن نے روس کے علاقے لینن گریڈ اوبلاسٹ میں سپریم یوریشین اکنامک کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’’بالکل ہم سمجھتے ہیں کہ خصوصی فوجی کارروائی کے تمام اہداف حاصل کر لیں گے۔عام طور پر یہ پہلا کام ہے۔ہم ابھی کی بات کر رہے ہیں اور وہ ابھی لڑ رہے ہیں”۔

روسی صدر نے2025 میں یوکرین تنازع کے ممکنہ خاتمے سے متعلق سوال پر کہا کہ” ہم یوکرین میں تنازع ختم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں”۔

پوتن نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو روس اوریشنک میزائل نظام بھی استعمال کر سکتا ہے ۔تاہم انہوں نے زور دیا کہ اس فیصلے میں جلدی نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ طاقتور میزائل ہیں جو مخصوص حالات کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس کے پاس اس وقت زیادہ نہیں مگرکئی اوریشنک میزائل نظام موجود ہیں تاہم ان کی وافر تعداد میں دستیابی یقینی بنانے کے لئے پہلے ہی ان کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!