چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی اور امریکی افواج کے درمیان روابط اور تبادلوں کا مقصد دنیا کو دکھاوا نہیں ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی اور امریکی افواج کے درمیان روابط اور تبادلے کا مقصد دنیا کو سیاسی دکھاوا نہیں ہیں۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین کی فوجی اور سلامتی کی ترقی سے متعلق امریکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات میں موجودہ مشکلات صرف امریکہ کی طرف سے پیدا کی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصول کے تحت امریکہ کے ساتھ دوطرفہ اور فوجی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے فوجی سفارتی ذرائع کے ذریعے موثر رابطے برقرار رکھے ہیں۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات کا احترام کرے۔ تائیوان، جمہوریت اور انسانی حقوق، چین کی سمت اور نظام اور چین کے ترقیاتی حقوق سے متعلق معاملات پر حدیں عبور کرنے سے گریز کرے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت اور روابط کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔
جاپان میں امریکی خلائی فورس کی نئی جزو کے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں ژانگ نے کہا چین مستقل طور پر زور دیتا آیا ہے کہ بیرونی خلا کا پرامن استعمال کیا جائے اور اس نے ہمیشہ خلائی میدان میں اسلحے اور فوجی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ خلائی میدان میں اپنے اقدامات کا بغور جائزہ لے، محاذ آرائی پر اکسانا اور غلط بیانیاں بند کرے اور بیرونی خلا میں دیرپا امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
جاپان میں حال ہی میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے ژانگ شیاؤ گانگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دیایو ڈاؤ اور اس سے منسلک جزیرے چین کی حدود کا ایک فطری حصہ ہیں اور چین کو بحیرہ چین کے جزائر اور ان سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔
انہوں نے امریکہ، جاپان اور بعض دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ چین کے بارے میں غلط بیانی پھیلانا بند کریں اور علاقائی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link