جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینکرسچین میرج ترمیمی ایکٹ ،صدر زرداری نے توثیق کردی

کرسچین میرج ترمیمی ایکٹ ،صدر زرداری نے توثیق کردی

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کرسچین میرت ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ، مسائل مل کر حل کرنا ہونگے، حکومت سے ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانے کا کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر آصف زرداری نے کرسچین میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کردی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایوان صدر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، مسیحی برادری بھی اتنی ہی پاکستانی ہے جتنے ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانا چاہتے ہیں، حکومت کو ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانے کیلئے کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے،مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں تاہم ہم نے مل کر انہیں حل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کرسچین میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کے بعد مسیحی برادری میں شادی کی عمر 18سال ہوگئی ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں