چین، شمالی تھیان جن کی تھیان جن بندرگاہ پر ایک کنٹینرشپ لنگرانداز ہے۔(شِنہوا)
تھیان جن (شِنہوا) لاطینی امریکہ کی مختلف بندرگاہوں سے 392 ٹن منجمد گائے کے گوشت کی ایک کھیپ شمالی تھیان جن بندرگاہ پر پہنچی۔ یہ لاطینی امریکہ کی تازہ اور منجمد اشیاء کے لئے اہم راستے کے طور ایک سنگ میل ہے۔
تھیان جن پورٹ ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے بزنس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر شیاؤ نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے تین براہ راست بحری راستوں کی وجہ سے تھیان جن بندرگاہ چین کے شمال میں لاطینی امریکہ کی تازہ اور منجمد درآمدات کے لئے ایک اہم راستے کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
تھیان جن بندرگاہ چین کی شمالی منڈی تک رسائی کا مختصرترین راستہ ہے۔
چین اور ہونڈوراس کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں ستمبر کے بعد سے جنوبی امریکہ سے سفید جھینگے کی چینی منڈیوں میں آمد شروع ہوئی جو پہلے گوانگ ڈونگ اور پھر تھیان جن پہنچتے ہیں۔
تھیان جن بندرگاہ نے جنوری 2024 میں چلی کی چیری کے لئے شمالی علاقے سے پہلا ایکسپریس روٹ بھی شروع کیا تھا جس میں سمندری راستے سے مال کم اخراجات پر 22 دن میں پہنچ جاتا ہے۔
چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان 2023 میں 34.4 کھرب یوآن (تقریباً 481.6 ارب امریکی ڈالرز) کی تجارت ہوئی جو گزشتہ دہائی میں 80 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔
