پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلچین یوکرین میں امن کے حوالے سے تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا...

چین یوکرین میں امن کے حوالے سے تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،چینی مندوب

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ(دائیں سے دوسرے،پیچھے) نیویارک میں رپورٹرز کو سلامتی کونسل کی ماہانہ کارکردگی کے پروگرام پر بریفنگ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے امریکہ اور روس کی جانب سے امن بات چیت کے آغاز کے لئے کئے گئے حالیہ معاہدے سمیت یوکرین میں امن کے سلسلے میں تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو تسونگ نے یوکرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین نے مسلسل عالمی تنازعات اور کشیدگی کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کی ہے جس کا اطلاق یوکرین کے مسئلے پر بھی ہوتا ہے۔

فو نے حوالہ دیا کہ 10 سال قبل یوکرین کے مسئلے کے متعلقہ فریقین نے بات چیت کے ذریعے منسک معاہدے کئے اور بعد میں سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 2202 میں ان معاہدوں کی توثیق کی۔اس سے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کی صحیح سمت کی عکاسی ہوتی ہے۔

فو نے کہا کہ منسک معاہدوں کی ناکامی افسوسناک ہے اور اس کے تاریخی اسباق گہری توجہ کے متقاضی ہیں۔

چین سفارتی ثالثی میں فعال طور پر سرگرم ہے اور روس اور یوکرین سمیت متعلقہ فریقوں سمیت روابط رکھتا ہے۔چین اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے تحت یوکرین کے مسئلے پر غور میں بھرپور طور پر شریک ہوا ہے اور جنگ بندی اور سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!