ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔
فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری شان کے خلاف ہے اور ہماری بھی بےعزتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے صاحبزادہ فرحان کو بھی پہلا اوور سنبھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے محمد حارث کو مخاطب کرکے کہا کہ ہر گیند چھکے لگانے والی نہیں ہوتی، گیند کو میرٹ پر کھیلو اور آخری اوور تک جاؤ۔
