بیجنگ: چین کی بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں جنوری سے اگست کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد اضافہ ہوا جو 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے 3.6 فیصد اضافے کے مقابلے میں سست ہے۔
قومی ادارہ شماریات نے بتایا کہ شرح نمو میں کمی کی وجہ مارکیٹ کی ناکافی موثر طلب اور چین کے کچھ علاقوں میں بلند درجہ حرارت، موسلادھار بارش اور سیلاب کے اثرات ہیں۔
بیورو نے مزید بتایا کہ اس قسم کے مسائل کے باوجود صنعتی منافع نے اپنی شرح نمو میں اضافے کا رجحان برقرار رکھا، اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداوار جیسے ترقی کے نئے محرکات میں نسبتا تیزرفتار ترقی برقرار رہی جبکہ صنعتی معیشت میں اعلیٰ معیار کی ترقی مسلسل فروغ پارہی ہے۔
