اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے ہمک میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری بارش کے نتیجے میں ہمک میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال حکام کے مطابق دو مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 کا تعلق تونسہ شریف جبکہ 1 کا کراچی سے تھا۔
