منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینبیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش کو غیر سنجیدہ قرار دے...

بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکرات کی پیش کش کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ورکرز، رہنماؤں کو اٹھایا جارہا ، دوسری جانب مذاکرات کی دعوت دی جارہی ہے، پیشکش اس وقت سنجیدہ ہوگی جب رویہ درست ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومتی مذاکرات کی پیش کش پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے انداز اور رویے پر نظرثانی کرے، ایک طرف ورکرز اور رہنماؤں کو اٹھایا جا رہا ہے تو دوسری جانب مذاکرات کی پیشکش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات کرو، برباد مت کروجیسے الفاظ ادا کر کے کیا مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، کیا سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیتی ہیں، اس کیلئے کیا کوئی ایسا انداز گفتگو اپناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش اس وقت سنجیدہ ہو گی جب آپ کا رویہ درست ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں