اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایس سی او ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت بڑھانے کے لئے میڈیا...

ایس سی او ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت بڑھانے کے لئے میڈیا تعاون اہم ہے، رہنما پاکستانی میڈیا

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر اقبال کی اسلام آباد میں منعقدہ ہانگ تنگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے فائل فوٹو۔(شِنہوا)

اسلام آباد(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے میڈیا اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور باہمی مفاہمت اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر اقبال نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ شنگھائی جذبے کی رہنمائی میں ایس سی او ممالک کے عوام نے گہرے تعلقات قائم کئے ہیں اور مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون متنوع اور نتیجہ خیز رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 سالہ ترقی کے بعد ایس سی او ایک جامع علاقائی تنظیم کے طور پر ابھری ہے جس کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو شنگھائی جذبےکی زبردست توانائی، ہم آہنگی اور کشش کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔ مدثر اقبال ان دنوں چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو میں 23 تا 27 جولائی ایس سی او میڈیا اور تھنک ٹینک سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او نہ صرف یوریشیائی براعظم کے لئے استحکام فراہم کرنے والا ستون بن چکی ہے بلکہ اس نے عالمی نظم و نسق  نظام کی بہتری میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون حالیہ برسوں میں گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ 2019 میں شِنہوا نے پاکستان میں اپنی اردو نیوز سروس شروع کی۔ 2023 میں اے پی پی نے اپنی چینی نیوز سروس کا آغاز کیا اور حال ہی میں دونوں ریاستی خبر رساں اداروں نے 2024 میں ایک نیوز تبادلے اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!