چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر می ژو کی می ژو-دابو ایکسپریس وے کے ایک حصے کے انہدام کے مقام کا فضائی منظر-(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 2024 میں ایکسپریس وے کا جان لیوا انہدام طویل اور مسلسل بارش کے علاوہ دیگر عوامل کے باعث ہوا۔
تحقیقاتی اور جائزہ رپورٹ کے مطابق علی الصبح ہونے والی اس تباہی کا باعث بننے والے مختلف عوامل میں بارش،خراب حد نگاہ اور معمول سے زیادہ ٹریفک شامل تھے۔سڑک کی تعمیر،انتظام اور مرمت میں بھی مسائل تھے جس کا سڑک کی آفت سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت پر منفی اثر پڑا۔
یہ انہدام گوانگ ڈونگ کے شہر می ژو کی می ژو-دابو ایکسپریس وے پر یکم مئی 2024 کو پیش آیا تھا۔ایکسپریس وے کا ایک حصہ اندر دھنس گیا جس سے 23 گاڑیاں ڈھلوان سے نیچے گرنے سے 52 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔
انہدام کے بعد گوانگ ڈونگ نے صوبائی گورنر کی سربراہی میں حادثے کی فوری تحقیقات اور جائزے کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گوانگ ڈونگ میں کئی مرتبہ شدید بارش ہوئی۔صوبے میں اپریل کے دوران گزشتہ سال اوسط بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش کے باعث پانی رسنے سے سڑک کے پشتے کی قوت کم ہوگئی۔پشتے کے کچھ حصے اور نچلی دیواریں اپنی جگہ سے سرک گئیں جو انہدام کا باعث بنیں۔
ایکسپریس وے کے انجینئرنگ سروے،ڈیزائن،تعمیر،انتظام،مرمت اور دیگر پہلوؤں میں مسائل کی بھی تحقیقات کی گئیں۔تعمیراتی کمپنیوں اور حکام کے فرائض کی کارکردگی کی متعلقہ تفصیلات نظم و ضبط کا معائنہ اور نگرانی کرنے والے حکام کے سپرد کردی گئی ہیں۔متعلقہ انتظامیہ قانون کے مطابق کمپنیوں اور حکام کی قانونی یا ضابطے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی اور ان سے نمٹے گی۔
