لندن:بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے انتہا پسند ہندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اپنی نئی فلم سردار جی 3 کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔
اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی ہٹا دیں۔ دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی جب کہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم میکرز سے مطالبہ کیا کہ یا اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں۔
