ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانقومی اسمبلی، پی ٹی آئی نے باکو (27ویں) آئینی ترمیم مسترد کردی

قومی اسمبلی، پی ٹی آئی نے باکو (27ویں) آئینی ترمیم مسترد کردی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داری کیساتھ بے ایمانی کی جارہی ہے، ترمیم کی منظوری سے حکومت برائے نام رہ جائیگی، قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ہی قانون کی بالادستی ہے، ذاتی مفادات کیلئے قائم عمارتیں غلامی کی یادگار سمجھی جاتی ہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں کوئی بھی ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، آج جمہوریت کیلئے سوگ کا دن ہے، ہم جمہوریت کو دفن کرنے کیلئے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باکو ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، ترمیم کی منظوری سے عدلیہ مضبوط ہونے کی بجائے کمزور ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ذمہ داری کیساتھ بے ایمانی کی جا رہی ہے، پی ڈی ایم ون کے بعد اب پی ڈی ایم ٹو کی حکومت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں اپنے کیسز ختم کروائے، اب ایسی ترامیم کرواکے احتساب سے استثنیٰ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ہی قانون کی بالادستی ہے، دنیا کے کس ملک میں صدر کے پاس استثنیٰ ہے؟ ذاتی مفادات کیلئے جو عمارتیں قائم کرتے ہیں لوگ انہیں غلامی کی یادگار سمجھتے ہیں، اس باکو ترمیم کو، صبح بے نور کو ہم نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کراکے سائیڈ پر ہوگئے، ہم عوام کے پاس کس منہ سے جائیں گے؟، عوام کو کھانا نہیں ملتا، ہسپتالوں میں بیڈ نہیں، کیا یہ ایک اور ایلیٹ کلاس لانا چاہتے ہیں جو قانون سے بھی بالاتر ہو، آپ اپنے 141کیسز کیلئے آئینی عدالت بنارہے ہیں، یہ عدلیہ کے قلعہ کو فتح کرکے مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 176میں تبدیلی کرکے چیف جسٹس کا عہدہ ختم کر دیا گیا، دنیا میں جب کوئی عدالتی کنونشن ہوگا تو ملک کی نمائندگی نہیں ہوسکے گی کیونکہ چیف جسٹس کا عہدہ ہی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم سے عوام امیدیں جوڑتی ہے، مگر یہاں اپنے مفادات کیلئے سب کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!