اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی مثبت اور منظم ترقی کے فروغ...

چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی مثبت اور منظم ترقی کے فروغ پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ ایک اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مثبت اور منظم ترقی کو فائدہ مند، محفوظ اور شفاف سمت میں فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

شی نے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ کے مطالعہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی نئی نسل کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجیز کے ساتھ چین ملک بھر میں وسائل کو متحرک کرنے، خود انحصاری اور خود کو مضبوط بنانے، اطلاق پر مبنی ترقی کو ترجیح دینے اور ملک کے مصنوعی ذہانت شعبے میں مثبت اور منظم ترقی کو مفید ، محفوظ اور شفاف سمت میں فروغ دینے کے لئے نئے نظام سے مکمل فائدہ اٹھائے گا۔

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شی آن جیاؤ تونگ یونیورسٹی کے پروفیسر ژینگ نان ننگ نے اس موضوع پر  لیکچر دیا اور تجاویز پیش کیں۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکان نے لیکچر کو غور سے سنا اور تبادلہ خیال کیا۔

ان مباحثوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شی نے نشاندہی کی کہ مصنوعی ذہانت نے ایک اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کی حیثیت سے ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور کی قیادت کی ہے جس نے انسان کے پیداوار اور طرز زندگی کو انتہائی تبدیل کردیا ہے۔

شی نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی مصنوعی ذہانت کے فروغ کو بہت اہمیت دیتی ہے اور حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو بہتر بناکرعملدرآمد کی کوششوں کو مضبوط کیا  ہے جس سے ملک کی جامع مصنوعی ذہانت کی قوت میں مجموعی اور منظم ترقی ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!