روس، ماسکو میں کریملن کا بیرونی منظر ۔ (شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے سے روس مطمئن ہے۔
پیسکوف نے ایک معمول کی نیوز بریفنگ میں ماسکو کے "ان رابطوں کے عملی، ، تعمیری اور مئوثر” ہونے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکہ نے حالیہ بات چیت سے تعمیری تعلقات قائم کئے ہیں اور ہم اس راستے پر آگے بڑھنے والے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پیر کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں فریقین نے روس اور یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کی عارضی فہرست پر اتفاق کیا جو اس بات کا نتیجہ ہے کہ دوطرفہ بات چیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
پیسکوف نے بحیرہ اسود کے اناج اقدام کے ضمن میں واشنگٹن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے روس کی آمادگی بھی دہرائی۔
پیسکوف نے کہاکہ روس سے متعلق شرائط کے علاوہ تمام شرائط (اس اقدام سے متعلق ) پوری کردی گئی ہیں اور ہم (اس اقدام کے نفاذ میں) امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
