بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد نے مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کیخلاف سازش کو ناکام بنادیا۔
دھرمندر کے اہم بیان کے بعد بھارتی پروپیگنڈا انجام کو پہنچ گیا۔
دہلی میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر واقعے کا الزام دھرنے کی کوشش کی گئی مگر عینی شاہد دھرمندر نے بتایا کہ دھماکہ اسوقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور ایک زخمی دیکھا گیا، گاڑی سفید رنگ کی تھی جس پر محمد ندیم اور ہریانہ کی نمبر پلیٹ آویزاں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی سوزوکی تھی مگر امیت شاہ اور میڈیا نے اسے دوسری کمپنی کی گاڑی قرار دیا جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہر کارے مالک کا نام ندیم کی جگہ سلمان اور گودی میڈیا طارق بتا رہا ہے۔




