اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانگوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 24سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی...

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 24سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نااہل قرار

 الیکشن کمیشن نے 2022-23ء کے اثاثوں وگوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 24 سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں و گوشواروںکی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سابق ارکان قومی اسمبلی خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین ،عصمت اللہ ،ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنہور اور روبینہ عرفان کو نااہل قرار دیدیا ہے ۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سندھ اسمبلی کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفی جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ جبکہ بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید،عبدالواحد صدیقی ،میر حمال اور بی بی شاہینہ کو نااہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!