جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینسیاسی صورتحال تباہی کی جانب گامزن ، حکومتی اقدامات کا عمران کو...

سیاسی صورتحال تباہی کی جانب گامزن ، حکومتی اقدامات کا عمران کو فائدہ مل رہا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال تباہی کی جانب گامزن ہے، حکومت کے ہر اقدام کا اسے نقصان ، عمران کو فائدہ مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امورذوالفقارحیدرکے دفترمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ہے، ملکیت کیلئے پھر ہائیکورٹ جائیں گے، ہائیکورٹ نے 2بار حویلی ڈی سیل کرائی اور ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوٹس ملا کہ سیکرٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہوجاؤں اس میں واضح تھا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہو سکتی، ساڑھے 9بجے بلایا لیکن سیکرٹری مذہبی امور موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے میری وہاں رہائش ہے، سمجھ نہیں آرہی کہ نوٹس کیوں دیا گیا؟، لال حویلی پونے تین مرلے ہے ،19گھراس کے پیچھے اور ہیں لیکن ہمیں بے دخل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے، یہ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں ان کو ہی نقصان ہوتا ہے، سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو جا رہا ہے، بجلی کیبل پر لوگ آپس میں لڑرہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!