جمعہ, فروری 27, 2026
انٹرنیشنلبرطانیہ، سڑکوں پر سونیوالے بے گھر بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

برطانیہ، سڑکوں پر سونیوالے بے گھر بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

برطانیہ میں ایک سال کے دوران سڑکوں پر سونیوالے بے گھر بچوں کی تعداد میں تقریباً 7ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیئریٹی سینٹر پوائنٹ نے کہا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024سے مارچ 2025کے درمیان 16 سے 24سال تک عمر کے تقریباً 1لاکھ 24ہزار کے قریب بے گھر افراد کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے جو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں زائد ہے، سابقہ ریکارڈ کے مطابق یہ تعداد 1لاکھ17ہزار کے قریب تھی، برطانیہ میں چھوٹے بچوں کی بعض ایسی فیملیز کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں کونسل کی جانب سے گھر دینے سے انکار کے بعد گاڑی میں سونا پڑ رہا ہے۔

تین چھوٹے بچیوں کی ماں مشیل نامی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ کونسل نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی جس کے بعد وہ گاڑی میں رات بسر کرنے پر مجبور ہیں جو نہ صرف خوفناک بلکہ شرمناک بھی ہے۔

شمالی آئرلینڈ میں بھی نوجوانوں کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ویلز میں 8 فیصد، انگلینڈ میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ سکاٹ لینڈ میں نوجوان بے گھر افراد کی تعداد 7,434 سے بڑھ کر 7,604 تک پہنچ گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!